اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قطری ولیعہد نے آل سعود کے ہاتھوں بحرین پر قبضے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدل اور جمہوریت کا قیام قابضین کی ٹینکوں سے ممکن نہیں ہوا کرتا / آل سعود نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوحہ سعودی پالیسیوں کا اتباع نہ کرے تو وہ قطر پر بھی قبضہ کرلیں گے۔قطری ولیعہد نے ضمنی طور پر آل سعود کے ہاتھوں بحرین پر قبضے اور اس ملک کے عوامی انقلاب کو کچلنے کے سعودی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدل اور جمہوریت کا قیام قابضین کے ٹینکوں سے ممکن نہیں ہوا کرتا۔امارات کی الاتحاد نیوز ویب سائٹ نے قطر کے ولیعہد شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حوالے سے لکھا ہے کہ انھوں نے علاقائی انقلابات کے حوالے سے آل سعود کے مبہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بحرین میں سعودی فوجی مداخلت اور عوام کے پرامن انقلاب کو کچلنے کے حوالے سے آل سعود کی حکومت پر تنقید کی ہے۔ تمیم بن حمد نے کہا: عرب ممالک کے انقلابات سے معلوم ہوتا ہے کہ جمہوریت قابضین کے ٹینکوں سے نہیں آیا کرتی اور اسلام اور آزادی کے درمیان کسی قسم کا کوئی تصادم نہیں ہے۔ انھوں نے مغرب ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا: مغربی ممالک کی حکمران یہ سوچ اپنے ذہن سے نکال باہر کریں کہ عرب اقوام اپنی عظمت و کرامت کی پامالی قبول کرسکتی ہیں۔ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مزید کہا: عرب ممالک میں انقلابات نے ثابت کردیا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ عرب نوجوان بے راہروی میں مصروف ہیں اور ثابت ہوا کہ آزادی اور حریت، عربی تشخص اور اسلام کی تہذیب یافتہ دین سے متصادم نہیں ہے۔ انھوں نے کہا: عدل و انصاف قابض قوتوں کے ٹینکوں سے قائم نہیں ہوا کرتا اور جنگیں بھی نہ صرف جمہوریت کے لئے ماحول تیار کرنے میں ناکام رہتی ہیں بلکہ بذات خود جمہوریت کے قیام میں اہم رکاوٹ سمجھی جاتی ہیں. یادرہے کہ علاقائی انقلابات کے بارے میں قطر اور بحرین کے موقف میں اچھا خاصا اختلاف ہے اور آل سعود کے حکمرانوں نے بارہا قطر کے موقف پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر دوحہ سعودی پالیسیوں کا اتباع نہ کرے تو وہ قطر پر بھی قبضہ کرلیں گے!!!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز